صدرِ ایران آیت اللہ ڈاکٹر ابراھیم رئیسی کا دورہ، کراچی کے بعد لاہور میں بھی عام تعطیل کا اعلان
مراسلہ کے مطابق اے سی شالیمار انعم فاطمہ ہوم اکنامکس کالج جبکہ اے سی رائیونڈ زینب طاہر ایرانی قونصلیٹ اور خانہ فرہنگ میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔
شیعہ نیوز: ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر ابراہیم ریئسی کے دورہ لاہور کے موقع پر منگل کو شہر میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لاہور کے سکولز، کالجز، یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور ڈویژنل دفاتر کھلے رہیں گے۔ منگل کے روز ڈی سی آفس اور ضلعی دفاتر بھی بند رہیں گے۔ لاہور میں مقامی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل لاہور کا دورہ کریں گے۔ صدر مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔ ڈی سی لاہور نے ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ اے ڈی سی ہیڈکوارٹر شاہد عباس کاٹھیا، اے سی کینٹ نبیل میمن سمیت دو زونل افسران حاجی ٹرمینل پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا دورہ پاکستان ،غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والےامریکی ،برطانوی ،اسرائیلی ایجنٹوں کا واویلا
اے ڈی سی ایف اینڈ پی عمر مقبول، اے سی ہیڈ کوارٹر انعم سمیت دو زونل افسران مزارِاقبالؒ پر تعنیات ہوں گے۔ اے ڈی سی شوجین وسترو اور اے سی ایچ آر وجیہہ نسرین جی سی یونیورسٹی، اے سی ماڈل ٹاون صاحبزادہ محمد یوسف سمیت 3 زونل افسران گورنر ہائوس ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
مراسلہ کے مطابق اے سی شالیمار انعم فاطمہ ہوم اکنامکس کالج جبکہ اے سی رائیونڈ زینب طاہر ایرانی قونصلیٹ اور خانہ فرہنگ میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔
قبل ازیں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نےبھی 23 اپریل کو ایرانی صدر کی کراچی آمد کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا تھا۔