اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا آغاز ہوگیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دفاعی ساز و سامان کی بین الاقوامی نمائش ’’آئیڈیاز 2022ء‘‘ کا آغازکراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگیا ہے۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش میں دفاعی ساز و سامان بنانے والے ملک کے سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ ترکی، چین، امریکا، لاطینی امریکا، یورپ، ایشیا اور مشرق بعید کے ملکوں کی کمپنیوں نے بھی اسٹال لگائے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، سی ٹی ڈی کی کاروائی میں کالعدم دہشتگرد تنظیم کا اہم رکن گرفتار

نمائش میں غیر ملکی کمپنیوں کا تناسب 60 فیصد جب کہ ملکی اداروں اور کمپنیوں کا تناسب 40 فیصد ہے۔ تجارتی مندوبین کے علاوہ 64 ملکوں کے 285 اعلیٰ سطح کے مندوبین بھی آئیڈیاز 2022ء کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر غیرملکی مندوبین، اہم سرکاری شخصیات اور نمائش کے شرکاء کے درمیان کاروباری کمپنیوں (B2B) کمپنیوں کی حکومتی سطح پر (B2G) سیکڑوں ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ آئیڈیاز 2022ء کی مناسبت سے پاکستان پوسٹ نے 20 روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button