مدارس بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے، جے یو آئی کی دھمکی
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے مدارس بل منظور کرکے روکنا صدر مملکت و سربراہ پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی بدنیتی ہے
شیعہ نیوز: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہےکہ اگر 8 دسمبر تک دینی مدارس کا بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے۔
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت کوبل ہر صورت میں منظورکرنا ہوگا، جبکہ حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل کو مسترد کرکے طبل جنگ بجا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تکفیری مدرسہ کے قاریوں کی 14 کمسن بچوں سے زیادتی، ایف آئی آر درج
ایک بیان میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت میں منظورکرنا ہوگا، اگر 8 دسمبر تک بل منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے مدارس بل منظور کرکے روکنا صدر مملکت و سربراہ پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی بدنیتی ہے، یہ جے یو آئی اور وفاق المدارس کابل نہیں، تمام تنظیمات مدارس کا بل ہے۔