پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

 امجد صابری کے قاتلوں کو امام بارگاہ در عباس کیس میں بھی دو دو بار سزائے موت کا حکم

امجد صابری کے قاتلوں کو امام بارگاہ در عباس کیس میں بھی دو دو بار سزائے موتامجد صابری کے قتل کیس کے سزا یافتہ مجرموں کو "امام بارگاہ در عباس ” کیس میں سزائے موت کا حکم سنا دی ہے۔

امام بارگاہ در عباس کیس میں ملوث دہشت گرد معروف قوال امجد صابری کے قاتل نکلے۔

پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کے قتل میں فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرموں کو "امام بارگاہ در عباس ” کیس میں دو دو بار موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

پاکستانی میڈيا کے مطابق امام بارگاہ پر حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سنادیا، عدالت نے دو ملزمان اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کو دو دو مرتبہ سزائے موت سنادی۔

30 شہریوں کو زخمی کرنے پر ملزمان کو 10,10 سال قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے، عدالت نے ملزمان پر مجموعی طور 35، 35 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 16 اکتوبر 2016 کو امام بارگاہ درِ عباس پر کریکر حملہ کیا تھا، حملے میں ایک جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

عدالت نے شواہد اچھی طرح پیش کرنے پر تفتیشی افسران اور دیگر افراد کو تعارفی اسناد دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button