پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ میں امام بارگاہ سیل، 12 عزاداروں کیخلاف مقدمہ درج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے بعد عمران خان کی خیبرپختونخواہ حکومت بھی عزدار ی کے خلاف سرگرم۔کوہاٹ پولیس کی جانب سے امام بارگاہ کو سیل کئے جانے کے بعد عزادارن کے خلاف مقدمہ درج۔

زرائع کے مطابق کوہاٹ پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر نے رات کی تاریکی میں امام بارگاہ پر حملہ کرکے امام بارگاہ کو سیل کر دیا،جبکہ 12 مقامی مومنین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے کا آغاز کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق کے ڈی اے امام بارگاہ کوہاٹ میں 2 محرم الحرام مجلس عزاء کے انعقاد کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سٹی،ایس پی سٹی اور مقامی ڈی ایس پی کی سرپرستی میںامام بارگاہ پر چھاپہ مارے جانے کے بعد امام بارگاہ کو سیل کر دیا گیا،جبکہ 12 مقامی عزاداروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے چند مومنین کو گرفتار کرکے کوہاٹ جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کوہاٹ پولیس انتظامیہ کی جانب سے امام بارگاہ کو سیل کئے جانے اور مومنین کے خلاف مقدمے کے اندراج اور کچھ مومنین کی گرفتاری کے خلاف مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔مقامی علماء اور عزاداروں نے اس متعصب انتظامیہ کی جانب سے امام بارگاہ کو سیل کئے جانے کے واقع کو شرمناک اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری کے مقابل کوئی بھی کھڑا ہوجائے لیکن عزاداری امام حسینؑ نا رکی ہے اور نا رکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button