پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام حسن علیہ السلام کی ذاتِ مبارکہ ایک مکمل دستور زندگی ہے، مولانا غلام عباس رئیسی

شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سید شبابِ اہل جنت نواسہ رسولؐ حضرت امام حسن علیہ السلام کی ولادتِ با سعادت کے موقع پر دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے عہدیداران، اراکین و سابقین امامیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دعوت افطار کے دوران خطاب کرتے ہوئے حجتہ السلام مولانا غلام عباس رئیسی کا کہنا تھا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسن علیہ السلام کی ذاتِ مبارکہ ایک مکمل دستور زندگی اور نوجوان نسل کیلئے قابل تقلید ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوانان عالم کو چاہیئے کہ وہ سیرت امام حسن علیہ السلام کا بغور مطالعہ کریں اور اپنی زندگی کو امام حسن علیہ السلام کی سیرت میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اکرمؐ نے جس قدر لوگوں کو زبانی اور عملی طور پر اہلبیتؑ کی عظمت اور شان بتائی ہے، اتنی کسی اور کی نہیں بتائی تاکہ جب لوگ اہلبیتؑ سے واقف ہوں گے، ان کے قریب ہوں گے، ان کی باتوں اور گفتگو کو سنیں گے، ان کی سیرت و زندگی و عمل و کردار دیکھیں گے، تو لوگ خود بھی باکمال اور اچھے اخلاق و کردار کے مالک بنیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امام حسن علیہ السلام کی انفرادی زندگی کے ساتھ ساتھ اجتماعی اور سیاسی زندگی کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آج کے دور میں پیش آنے والے سیاسی مسائل و مشکلات میں تمام اقوام عالم اس سے رہنمائی حاصل کرسکیں۔ دعوت افطار میں مولانا مرزا یوسف حسین کی زیر اقتداء باجماعت نماز مغربین کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری، جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنما شبر رضا ایڈووکیٹ، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے چیئرمین علامہ نثار احمد قلندری، مولانا باقر زیدی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button