پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت امام حسینؑ کا سفینہ نجات کا سفینہ ہے، علامہ نصرت عباس بخاری

شیعہ نیوز: خیالِ نو تنظیم کے زیراہتمام ’’حسینؑ سفینہ نجات‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ معروف عالم دین علامہ سید نصرت عباس بخاری نے خصوصی شرکت کی۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ لاہور کے علاقے گلبرگ کے حالی روڈ پر واقع محمدی مسجد کے ایڈیٹوریم میں خیالِ نو تنظیم کے زیراہتمام کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ علامہ سید نصرت عباس بخاری کا خصوصی بیان میں کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ کا سفینہ نجات کا سفینہ ہے۔ نجات کی کشتی میں سوار ہونے کیلئے چیزوں کو ترک کرنا لازم ہے۔ کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی کانفرنسوں کا اہتمام خوش آئند ہے۔ بلاشبہ حضرت امام حسینؑ کی شہادت کا درس تمام انسانیت و مذاہب کیلئے ہے۔ چیف آرگنائزر حنین زیدی کا کہنا تھا کہ ایسی کانفرنسزسے کوشش ہے کہ تمام مذاہب و مسالک کے تمام افراد کو ایک کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button