اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کشمیر میں زلزلہ، امامیہ اسکاوٹس کی امدادی مہم جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے زیراہتمام آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آنیوالے زلزلہ کے نتیجے میں متاثر ہونیوالے شہریوں کی امداد کیلئے مہم جاری ہے۔

تفصلات کے مطابق امامیہ اسکاوٹس کی جانب سے لاہور سمیت مختلف شہروں میں امدادی کیمپ لگا کر اشیائے ضرورت اکھٹی کی جا رہی ہیں، جو زلزلہ زدگان تک پہنچائی جائیں گی۔

واضح رہے امامیہ چیف اسکاؤٹ کی ہدایت پر پورے ملک میں امدادی کیپموں کے ذریعے چندہ اور ضرورت کی اشیاء جمع کی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں اماميہ اسکاؤٹس پاکستان اور آئی ايس او جموں ڈویژن اور سٹی یونٹ کی ٹيم نے زلزلہ متاثرہ علاقوں، سموال شريف، پلمنڈہ، جاتلاں اور چيچياں کا سروے کيا اور موجودہ صورت حال کا جائزہ ليا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button