دنیا

روس یوکرین جنگ کے حوالے سے نیٹو کا اہم اعتراف

شیعہ نیوز:نیٹو کی فوجی کمیٹی کے سربراہ راب باؤر نے اعتراف کیا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک یوکرین کی جنگ شروع ہونے سے برسوں پہلے سے روس کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

باؤر نے مزید کہا کہ اس تنظیم کے منصوبوں کے مطابق، ماسکو کے ساتھ تصادم کی صورت میں، نیٹو افواج کی تعداد کو روس کی سرحدوں پر پہلے تیس دنوں میں تقریباً تین لاکھ افراد تک بڑھانا طے پایا ہے۔

اسی دوران روسی سلامتی کونسل کے نائب دیمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ مغرب، یوکرین کو بھاری ہتھیار بھیج کراور نازی ازم کو بڑھاوا دے کر دنیا کو ایک ایسی عالمی جنگ کے قریب لا رہا ہے جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے دیکھنے میں نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button