اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کیا عمران خان حکومت نے کشمیر پر سودے بازی کی؟ سینیئر صحافی اعزاز سید کا اہم انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سینیئر صحافی اعزاز سید نے عمران خان کی تحریک انصاف حکومت پر کشمیر کی سودے بازی کا الزام عائدکردیا۔

ایک انٹرویو میں اعزاز سید نے کہا کہ میں آپ کو بڑی ذمہ داری سے یہ خبر دے رہا ہوں کہ بھارت کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 لاگو کرنے سے پہلے پاکستان کو اعتماد میں لیا تھا اور پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ ہم پبلک اسٹیٹمنٹ دیں گے لیکن ایک حد سے آگےنہیں جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان کی تحریک انصاف حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں

اعزاز سید کے اس بیان نے عمران خان کی کشمیر پالیسی پر سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔تاہم حکومتی سطح پر اس بیان کی تا حال کوئی تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

اگر اس بات میں حقیقت ہےتو اپوزیشن کا یہ الزام بے جا نہ ہوگا کہ عمران خان کی تحریک انصاف حکومت نے کشمیر کا سودا کرلیا۔

یاد رہے کہ کشمیر میں بسنے والے مسلمان پاکستان کو اپنا ملک مانتے ہیں اور بارہا کشمیر میں ہونے والے مظاہروں میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے اور پاکستانی پرچم لہرائے جاتے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button