اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عمران خان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرکے تاریخی غلطی کی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرکے تاریخی غلطی کی ہے، امریکی صدر کی خصوصی معاون برائے پاکستان ایلس ویلز کے سی پیک کے حوالے سے تحفظات بے بنیاد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاک چین اقتصادی راہداری کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر صرف ترکی، ایران اور ملائیشیاء نے پاکستان کا ساتھ دیا تھا، کوالالمپورسمٹ میں وزیراعظم کا فقیدالمثال استقبال ہونا تھا، مگر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کانفرنس میں شرکت کرنا تو ایک جانب حکومت نے اسکا بائیکاٹ ہی کر دیا۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی معاون ایلس ویز پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے لاعلم ہیں، چین نے مشکل ترین وقت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین نے اسوقت اقتصادی طور پر ساتھ دیا، جب کوئی مغربی یا مسلم دنیا کا ملک ساتھ دینے کو تیار نہ تھا، ایسے مخلص دوست کو ہم کیسے فراموش کرسکتے ہیں، جبکہ امریکہ نے کسی بھی مشکل میں پاکستان کا ساتھ نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button