اہم پاکستانی خبریں

26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا، عمران خان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے انہیں پیغامات بھجوائے گئے، لیکن ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں، الیکشن کی تاریخ دیں اس کے بعد ساری بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا، مجھے ان کی منصوبہ بندی کا علم ہے اور میں آگے کی پلاننگ کر رہا ہوں۔

لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق کہا کہ یہ جس کو مرضی چاہیں آرمی چیف لگائیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں، اب یہ لوگ دونوں طرف سے پھنس چکے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کرواتے ہیں تو یہ لوگ فارغ ہو جائیں گے، نہیں کرواتے تو ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، ہماری کوشش ہے جلد از جلد صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو، نئے انتخابات کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button