پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تبدیلی آگئی ہے، عمران خان نے محمد بن سلمان کو ’’نہ‘‘ کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان نے ہمت و بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے پہلی بار سعودی عرب کو ’’ نہ ‘‘ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے اعتراض پر پاکستان نے سعودی عرب سے آئل ریفائنری لگانے کے معاہدے سے معذرت کرلی ہے۔

چین نے پاکستان کو سعودی عرب کی طرف سے گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے معاہدے پر سخت اعتراض اٹھایا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ اُسے سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں سرمایہ کاری پر اعتراض ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ اس کی امریکہ کے ساتھ معاشی جنگ چل رہی ہے اور سعودی عرب امریکی اتحادی ہونے کے ناطے خطے میں واشنگٹن کے مفادات کو آگے بڑھا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی فوجی اتحاد کی بدترین شکست، راحیل شریف کے حوالے سے اہم فیصلہ

چین کے مطابق سعودی آئل کمپنی آرامکو میں امریکی ایجنسی CIA کے لوگ ہوتے ہیں جو گوادر میں چین کے مفادات کے خلاف کام کر سکتے ہیں اس لیے پاکستان سعودی عرب سے معذرت کرلے، جس کے بعد پاکستان نے سعودی عرب کو سفارتی چینل کے ذریعے پیغام بھیجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان آئندہ چند دنوں میں چین کا دورہ کرنے والے ہیں اور چینی قیادت کو اس معاملے میں اعتماد میں لیں گے۔ یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے تھے جن میں گوادر میں آئل ریفائنری کا معاہدہ سرفہرست تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button