مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فوج کا صوبہ البیضاء کے دو اہم اسٹراٹیجک علاقوں پر قبضہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے اپنی پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ البیضاء کے دو اہم اسٹراٹیجک علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سنيجر کے روز زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کے مغرب میں واقع صوبہ البیضاء کے دو اہم اسٹراٹیجک علاقے کو آزاد کرا لیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ ملک کی فوج اور رضاکار فورس نے سنیچر کو شمالی البیضاء میں واقع قانیہ الوہبیہ محاذ پر سعودی اتحاد کے فوجیوں کے کئی ٹھکانوں پر حملہ کیا اورالعر اور مسعودہ نامی دو پہاڑی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔

یمن کے اس ذریعے نے اسپوتنک سے خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے یہ کامیابی تحریک انصار اللہ کے جیالوں کی قانیہ اور حوران علاقے کے درمیان واقع خدار العرجاء علاقے پر قبضے کے بعد حاصل ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان جھڑپوں میں دونوں ہی طرف سے کچھ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ تحریک انصار اللہ کے جوانوں نے دو فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button