اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریں

وزیر اعظم عمران خان کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر پاکستانی شہریوں کو تشویش

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر عالمی ذرائع ابلاغ کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ عمران خان نے جمعرات کوقومی اسمبلی میں تقریر کرتے کہا تھا کہ ʼپاکستان کے لیے یہ با عث شرمندگی تھا کہ امریکی پاکستان کی حدود میں داخل ہوکر اسامہ بن لادن کو شہید کر گئے۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے ʼکے مطابق پاکستانی وزیر اعظم اسامہ بن لادن کو دہشتگرد قرار دینے سے انکاری رہے ہیں۔انڈیا ٹو ڈے نے یہ بھی کہا کہ سابق امریکی صدر نے اسامہ بن لا دن کو برطانیہ کے لیے دہشت گرد جبکہ دوسروں کے لیے آزادی کی جنگ لڑنے والا سپاہی قرار دیا تھا۔ایک اور بھارتی اخبار وی فار نیوزنے بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس بیان پر سخت تنقید کی۔پاکستان میں بھی شہریوں کا کہنا ہے کہ عالمی دہشت گرد کو شہید کہنا سمجھ سے بالا تر ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button