دنیا

امریکہ، پرائمری انتخابات میں سابق صدر ٹرمپ تیسری ریاست میں بھی نااہل

شیعہ نیوز: کولوراڈو اور مینی سوٹا کے بعد سابق صدر ٹرمپ کو الینوائے کی ریاستی عدالت نے بھی نااہل قرار دیا ہے۔

رشیاٹوڈے نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے انٹراپارٹی الیکشن کے دوران سابق ڈونلڈ ٹرمپ کو تین ریاستوں میں انتخابات کے لئے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست الینوائے کی عدالت نے جنوری 2021 میں فسادات کی بنیاد پر ریپبلکن پارٹی کے اندرونی انتخابات کے لئے سابق صدرکو نااہل قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی 75 سالہ تاریخ میں ہمیں اتنا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، یوآو گالانت

ریاستی عدالت کے جج کوک کینٹی نے امیدواروں کی فہرست سے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام خارج کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئے ان کی قانونی ٹیم کو حکم دیا ہے کہ دودنوں کے اندر اپنی نظرثانی کی درخواست جمع کرے۔

عدالت کا حکم دو مارچ سے نافذ العمل ہوگا جبکہ پارٹی کے اندرونی انتخابات 19 مارچ ہوں گے۔

یادر ہے کہ اس سے پہلے ٹرمپ کو دو دیگر ریاستوں کولراڈو اور مینی سوٹا کی عدالتوں نے بھی گذشتہ صدارتی انتخابات کے بعد فسادات کے الزام میں انتخابات کے لئے نااہل قرار دیا ہے۔ٹرمپ کے انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ فیڈرل کورٹ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button