پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کشمور میں پولیس، رینجرز اور ریاستی ادارے ڈاکو راج کے سامنے بے بس ہے: علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز: ضلع کشمور میں ڈاکوؤں کی جانب سے معصوم شہریوں کے اغوا کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کے بھانجے بھی مغویوں میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ، پنجاب، بلوچستان بارڈر پر ہزاروں شہری گذشتہ تین دن سے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف دھرنا دے کر بیٹھے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کے بھانجے عاطف علی ڈومکی اور ظہیر خالدی کل اغوا ہوئے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور کے تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ کشمور پہنچ کر دھرنے کے شرکاء سے یکجہتی کا اظہار کیا اور دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر کہا کہ ضلع کشمور ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ جس میں درجنوں معصوم شہری، بچے جوان، بزرگ اغوا برائے ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے اور یہ درس ہمیں مولا علی علیہ السلام نے دیا ہے کہ مظلوم کے حامی اور ظالم کے دشمن بنیں۔ کشمور میں ظلم و بربریت کی انتہا ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمور میں جنگل کا قانون ہے۔ پولیس، رینجرز اور ریاستی ادارے ڈاکو راج کے سامنے بے بس، بے حس اور خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔ عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ کشمور کے عوام کا مطالبہ ہے کہ یہاں پولیس اور فوج کا مشترکہ آپریشن کیا جائے۔

انہوں نے ملک بھر کی سیاسی، مذہبی قیادت خصوصاً سندھ کے رہنماؤں سے کشمور کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button