اقوام متحدہ میں ایران کی یمن کے خلاف امریکہ و برطانیہ کے حملے کی مذمت
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے امریکہ و برطانیہ کی قیادت میں یمن کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے غیر قانونی اقدامات کی کوئي قانونی بنیاد نہيں ہے۔
مقامی وقت کے مطابق جمعے کے روز ایران کے نمائندہ دفتر نے اپنے ایک بیان میں مزيد کہا ہے کہ ایران، امریکہ و برطانیہ کی سرکردگی میں یمن کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتا ہے ۔ یہ بلا وجہ کی جنگ، یمن کے اقتدار اعلی، بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور اس سے عالمی امن و امان خطرے میں پڑ گيا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی اور برطانوی دشمنوں نے صنعاء پر بمباری کی۔ یمنی میڈيا کی رپورٹ
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے غیر قانونی اقدامات کا بین الاقوامی قوانین اور قرارداد نمبر 2722 کی بنیاد پر کوئي قانونی جواز نہيں ہے اور روس کے اصلاحیہ سے ان کی مخالفت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ اس جارحیت کا پہلے سے منصوبہ رکھتے تھے۔
یاد رہے امریکہ اور برطانیہ نے یمن کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جبکہ یمن نے امریکی اور اسرائيلی اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں۔