ایران کی نئی پارلیمنٹ کا افتتاحی اجلاس، نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا
شیعہ نیوز: ایران کی بارہویں پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب آج مجلس شورائے اسلامی میں منعقد ہوئی جس میں نو منتخب ارکان کے علاوہ اعلیٰ سول و فوجی حکام اور غیرملکی سفرا بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب میں عدلیہ کے سربراہ، تہران میں متعین مختلف ممالک کے سفراء، مجلس شورائے اسلامی کے سابق اسپیکر حضرات اور رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے کے علاوہ بعض پاسبان حرم شہداء کے اہل خانہ، ایران کے قائم مقام صدر اور وزراء شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : رفح میں بے گھر افراد میں قتل عام، دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی
پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے آپ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
اس موقع پر آئین کی شق 67 کے تحت نو منتخب ارکان نے اپنی رکینت کا حلف اٹھایا۔ اس سے پہلے پارلیمنٹ کے سینیئر ارکان پر مشتمل پریزائیڈنگ کمیٹی کے ارکان نے اپنی ذمہ داریاں سبھنالیں جو نئے اسپیکر کے انتخاب تک اپنی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔
نومنتخب ارکان اسمبلی آج شام جنوبی تہران میں واقع بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رح علیہ کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔