اہم پاکستانی خبریں

بھارتی پروپیگنڈا مسترد، بلیک لسٹ کئے جانے کی خبر بے بنیاد قرار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزارت خزانہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیا پیسفیک گروپ کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کئے جانے کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قراردیدیا اور بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا جبکہ وزارت خزانہ کے بعد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے بھی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا میں زیرگردش خبروں کی تردید کر دی،بھارتی صحافیوں اور خبررساں اداروں نے اپنی خواہشات کو خبریں بنا کر دعویٰ کیا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہےا۔

زرائع کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کئے جانے کی میڈیا رپورٹس غلط اور بے بنیاد ہیں،دوسری جانب ترجمان ایف اے ٹی ایف نے بھی کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا،ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) نے 18 سے 23 اگست تک آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں اپنے اجلاس کے دوران پاکستان کی تیسری باہمی جائزہرپورٹ منظور کر لی۔اے پی جی کے اعلامیے کے مطابق میٹنگ کےدوران ممبران نے 6 اہم جائزہ رپورٹس منظور کیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین، چینی تائپے، ہانگ کانگ، پاکستان، فلپائن اور جزائر سلیمان سے متعلق رپورٹس کا دو روز تک جائزہ لیا گیا اور ان پر بحث کی گئی جب کہ اب انہیں شائع کرنے سے قبل ان کا مزید تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق مذکورہ رپورٹس اکتوبر 2019 کے شروع میں اے پی جی کی ویب سائٹ پر شائع ہوں گی۔پاکستان کے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کی تیسری رپورٹ منظور کی جو فروری سے اکتوبر 2018کےدورانیے پر مشتمل تھی اور اس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ کو روکنے کے لیے درکار مزید اقدامات کا ذکر تھااور اے پی جی کے تیسرے باہمی جائزہ طریقہ کار کے تحت پاکستان کو فالواپ میں رکھا گیا ہےجس کے مطابق پاکستان کو سہ ماہی بنیادوں پر اے پی جی کو اپنی فالو اپ پروگراس رپورٹ جمع کراناہوگی ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close