اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، کشمیری نوجوان شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اورکشمیری نوجوان شہید ہو گیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں میں فائرنگ کر کے ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ نوجوان کو نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں بابری مسجد کی شہادت کی 30 ویں برسی

بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی فوج کے نام نہاد آپریشن سے پہلے شوپیاں اور قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی تھی۔ شوپیاں اور نواحی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 20 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button