پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بے گناہ اسیر شیعہ جوانوں کو فوری رہا کیا جائے: شیعہ علماء

پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں شیعہ علماء کرام کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ سید رضی حیدر زیدی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ شیخ محمد صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی، معروف عالم دین علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ عقیل موسیٰ، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری، جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما غیور عباس سمیت دیگر علماء کرام اور زعماء شریک تھے۔

اجلاس میں ملک بھر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور توہین صحابہ بل کی واپسی اور ملت جعفریہ کی مشترکہ کاوشوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے دوران گزشتہ رات چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے چار شیعہ جوانوں کو جبری اغوا کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور بےگناہ جوانوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس کے دوران تکفیریوں کی جانب سے شیعہ مقدسات کی توہین پر ریاستی اداروں کی خاموشی کو تکفیریوں کی سرپرستی شمار کرتے ہوئے اس رویئے کی بھرپور مذمت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button