پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قرآن مجید کی توہین ناقابل برداشت ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی

شیعہ نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے سویڈن میں قرآن مجید کی دوسری بار توہین اور ڈنمارک میں کلام الٰہی کی بے حرمتی کے تازہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ادارے نوٹس لے کر بین الاقوامی امن کو برقرار رکھنے کے اقدامات کریں۔ قرآن مجید کی تسلسل کیساتھ توہین ناقابل برداشت ہے۔ توہین قرآن میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قرآن مجید کی بے حرمتی کو اسلامی مقدسات پر حملہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ادارے الہامی کتب اور انبیاء علیہم السلام کی توہین کے سلسلے کو روکنے کیلئے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے تسلسل کیساتھ یورپی ممالک کی طرف سے اسلام پر حملے جاری ہیں اور دین مبین سے نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایسے اشتعال انگیز واقعات کسی بھی مسلم ملک کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔ ان کا کہنا تھا قرآن مجید، اللہ تعالیٰ کا کلام اور آخری الہامی کتاب ہے۔ قرآن کی حفاظت ،اللہ تعالیٰ نے خود اپنے ذمے لی ہے۔ قران مجید کتاب الٰہی ہے ،جس سے ہدایت کے چشمے پھوٹتے ہیں۔یہ کتاب مقدس ،صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے انسانوں کیلئے کتاب ہدایت ہے مگر افسوس کچھ بدبخت اسلام سے نفرت کی بنیاد پر ہمارے مقدسات کی توہین کرکے عالمی امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ قرآن مجید کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ ہم اپنی جانوں پر کھیل کرکے قران کی حفاظت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان پُرامن قوم ہے اور امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ کسی مذہب کے مقدسات کی توہین نہیں کرتے، اسی طرح ہم دوسروں سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے مقدسات کا احترام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button