دنیا

غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کی جائیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

شیعہ نیوز: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں زرعی زمینوں اور شہری عمارتوں اور اس علاقے کے رہائشی محلوں کو غیر قانونی طور پر پوری طرح سے تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی قیدیوں کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس، حماس کی کڑی تنقید

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر اور ویڈیو فائلوں کا تجزیہ، صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ پٹی میں وسیع پیمانے پر منصوبہ بند تباہی کو ظاہر کرتا ہے۔

قبل ازیں آنروا نے اعلان کیا تھا کہ غزہ پٹی میں تباہی ناقابل بیان ہے اور وہاں کی نصف عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

اسی طرح غزہ سٹی میونسپل کارپوریشن نے حال ہی میں ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نے جان بوجھ کر پانی کے ٹینکوں، درختوں، مساجد، اسکولوں اور شہر کی تمام اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button