اہم پاکستانی خبریں

ایران اور لبنان بھی اسرائیلی بربریت سے محفوظ نہیں، پروفیسر ابراہیم خان

شیعہ نیوز: امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، امیر جماعت اسلامی نے ہفتہ یکجہتی غزہ کے طور پر منانے کی ہدایات دی ہیں، 7 اکتوبر کو تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ سٹرکوں پر نکل آئیں اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں، غزہ کی 2 فیصد آبادی شہید ہوچکی ہے جبکہ 80 فیصد مکانات تباہ ہوچکے ہیں، اسرائیل امریکہ کی ایماء پر بدمعاشی کر رہا ہے، فلسطین کے عوام 1948ء سے اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ، جماعت اسلامی ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل ہدایت اللہ ودیگر موجود تھے۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے مزید کہا کہ مسلمان حکمرانوں سے شکوہ ہے کہ انہوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے، ایران اور لبنان بھی اسرائیلی بربریت سے محفوظ نہیں، اسرائیل نے لبنان پر بھی چڑھائی کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button