ایران اور سعودی عرب کا زراعت سمیت قدرتی وسائل اور ماحولیات کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
شیعہ نیوز: ایران کے وزیر زراعت نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان قدرتی وسائل، ماحولیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے جلد ہی ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری نے ریاض میں اقوام متحدہ کے کنونشن ٹو کامبیٹ ڈیزرٹیفیکیشن (UNCCD) کے سولہویں اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کے باوجود لبنان میں صہیونی جارحیت جاری، ایک شہری شہید
انہوں نے کہا کہ سعودی زرعی حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران زراعت، قدرتی وسائل اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی وزیر زراعت نے کہا کہ اس کانفرنس کے موقع پر پاکستان، عراق، ازبکستان، قازقستان، سعودی عرب، ترکی اور شام کے زرعی اور ماحولیاتی شعبوں کے حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔
انہوں نے اس طرح کی بین الاقوامی کانفرنسوں کو فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں کے نتائج دیگر ممالک اور مجموعی طور پر متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے لئے نہایت مفید اور سازگار ہیں۔