انتخابات ایران کے قومی مفادات کی ضمانت ہے آیت اللہ خامنہ ای
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح حسینیہ امام خمینی (رہ) میں پارلیمنٹ کے انتخابات اور خـبرگان کونسل کے وسط مدتی انتخابات میں اپنا ووٹ بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈالتے ہوئےفرمایا: انتخابات میں شرکت شرعی ذمہ داری اور ملک کے قومی مفادات کی ضمانت ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح ابتدائی ساعات میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں پارلیمنٹ کے انتخابات اور خبـرگان کونسل کے وسط مدتی انتخابات میں اپنا ووٹ بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈالتے ہوئےفرمایا: انتخابات میں شرکت شرعی ذمہ داری اور ملک کے قومی مفادات کی ضمانت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر گفتگو میں انتخابات کے دن کو قومی جشن کا دن قراردیا اور قومی جشن کے دن پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات کا دن شہری حق کے حصول کا دن ہے قوم آج اپنا ووٹ استعمال کرے گي اور ملک کی مدیریت کے امورمیں اپنا حصہ ڈالے گی نیز یہ کہ انتخابات میں حصہ لینا ایک شرعی ذمہ داری بھی ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات کو ملک کے قومی مفادات کی ضمانت قراردیتے ہوئے فرمایا: جو شخص قوم کے مفادات سے محبت رکھتا ہے وہ انتخابات میں شرکت کرےگا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ووٹ ڈالنے کے سلسلے میں قوم کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: میری ہمیشہ کی طرح یہی سفارش ہے کہ عوام دن کے پہلے حصہ میں اپنا ووٹ ڈالیں اور اسے دن کی آخری ساعات تک مؤخر نہ کریں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہر شہر کے باشندوں کو وہاں کے نمائندوں کی تعداد کے مطابق اپنا ووٹ ڈالنا چاہیے مثلا تہران میں 30 نمائندے ہیں تو یہاں 30 نمائندوں کو ووٹ دیں، کیونکہ یہ کام قوی پارلیمنٹ کی تشکیل میں مؤثر ثابت ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے لئے انتخابات کو اللہ تعالی کی برکت کا باعث قراردیا اورشاندارانتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے فعال کردار کا شکریہ ادا کیا۔