مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
ایران کا پاکستانی زائرین کی بس کے المناک حادثے پر لواحقین سے اظہار تعزیت
شیعہ نیوز: ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے المناک سانحہ پر ایران نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف نے یزد کے گورنر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اس حادثے میں زخمیوں کے علاج کیلئے بھرپور تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی وجوہات کے بارے میں دریافت کیا اور زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کرنے پر تاکید کی۔ ایرانی نائب صدر اس المناک حادثے میں لواحقین اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس یزد میں دہشیر روڈ پر الٹ گئی تھی جس کے دوران 28 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے تھے۔