دنیا

ایران کیخلاف امریکی پابندیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ایران پر عائد کی گئی امریکی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا ایران کے خلاف غیرقانونی امریکی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا۔ مہاتیر محمد اس وقت قطر میں ہونے والے ایک اجلاس میں شریک ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر لگنے والی امریکی غیرقانونی پابندیوں کے نتیجے میں ایک بڑا بازار ملائیشیا اور دوسرے بہت سے ممالک کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ملائیشیا صرف اس صورت میں ان پابندیوں کو قبول کرے گا کہ جب یہ اقوام متحدہ کے آئین کے دائرے میں ہوں اور اقوام متحدہ ہی کی طرف سے لاگو بھی کی گئی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button