مشرق وسطی

ایران کے خلاف امریکیوں کی حداکثر دباؤ کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ اللہ کے فضل سے ابھی تک ایران کے خلاف امریکہ کے زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کی پالیسی کو شکست ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز سپاہ پاسداران کے کمانڈرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید فرمایا ہے کہ امریکیوں کا خیال تھا کہ وہ ایران پر غیرمعمولی دباؤ ڈال کر اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکتا ہے جبکہ یہ ان کی خام خیالی تھی۔

اس موقع پر انہوں نے جوہری مسئلے کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم ایٹمی مسئلے میں اپنے وعدوں میں کمی لانے کو بھرپور جاری رکھیں گے جس کا ذمہ دار جوہری توانائی ادارہ ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ ایٹمی توانائی ادارے کو مناسب نتیجہ حاصل کرنے کے لئے جوہری وعدوں میں کمی لانے پر مکمل عملدرآمد کرنا چاہئیے اور یقینا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مناسب نتیجہ حاصل ہوگا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کی مسلسل دشمنی سمیت سپاہ پاسداران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس دشمنیوں کی وجہ سپاہ پاسداران کی اعلی کامیابیاں ہیں جو دشمن کی نگاہ میں ان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے افغانستان، عراق اور شام میں دشمن سمیت امریکہ کے اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ انہوں نے اضافی اخراجات کے ساتھ داعش قائم کیا اور ان سے ہتھیاری، مالیاتی اور اشتہاراتی حمایت کی مگر اب شامی، عراقی اور ایرانی بہادر جوانوں کی کوششوں کے ساتھ اس لعنت کی جڑ خاتمہ ہوچکی اور وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ ہم نے داعش کو تباہ کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے تسلیم کرلیا کہ انہوں نے خطے میں سات کھڑب ڈالر خرچ کیے ہیں مگر شکست اور نقصانات کے بغیر کچھ نہیں حاصل نہیں ہوگیا اور اب سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button