مشرق وسطی

ایران نے 185 ڈرون، 110 میزائل، 36 کروز میزائل داغے، اسرائیل کا دعویٰ

شیعہ نیوز: اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 185 ڈرون، 110 میزائل اور 36 کروز میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق زیادہ تر ڈرون اور میزائل حملے ایران سے ہوئے جبکہ کچھ عراق، یمن اور شام سے داغے گئے۔ اسرائیل پر ایرانی حملے کے جواب میں امریکی حکام کا مؤقف سامنے آگیا۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی فورسز نے 70 سے زائد ایرانی ڈرون اور کم از کم 3 بیلسٹک میزائل مار گرائے، ایرانی 3 بیلسٹک میزائلوں کو بحیرۂ روم میں موجود امریکی جنگی جہازوں نے روکا۔ امریکی ایڈمنسٹریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے۔ امریکی حکام کے مطابق خطے میں امریکا کے 2 ڈسٹرائر ہیں، جو گائیڈڈ میزائل مار گرانے کی صلاحیت سے لیس ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button