گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایران کے سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی معاشی ترقی کا پلیٹ فارم ہے، یہ منصوبہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے
شیعہ نیوز : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایرانی سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش شعبوں میں سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ کریں اس ضمن میں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں موجود ایرانی قونصل خانہ میں صنعت کاروں اور تاجروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیہ میں معروف صنعت کار، تاجر برادری کے نمائندے اور عمائدین شہر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی تاجروں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعہ سرمایہ کاری کی دعوت دیتاہوں۔
یہ بھی پڑھیں: روز چہلم امام حسینؑ پیدل جلوس میں جانا جرم بن گیا،پنجاب کے مختلف شہروں میں عزاداروں پر مقدمات درج
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی معاشی ترقی کا پلیٹ فارم ہے، یہ منصوبہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے، اس ضمن میں ایرانی تاجر بھی ایس آئی ایف سی منصوبہ سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران تجارت میں حائل رکاوٹیں جلد دور کرلیں گے، اس وقت پاک ایران تجارت کا حجم 50 ارب ڈالر تک لے جانا ممکن ہے، دونوں برادر ممالک جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قونصل جنرل حسن نوریان پاکستان کے لئے ایران کا تحفہ ہیں، تجارت میں اضافہ، سرمایہ کاری کے لئے مرحوم ایرانی صدر ریئسی کوشاں رہے، آیت اللہ خامنہ ای بھی تعلقات کے فروغ، تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں۔