اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
امریکہ و ایران کے درمیان مصالحت کرانے کو تیار ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تنازعات کے حل کے لیے ایٹمی جنگ کوئی آپشن نہیں، بھارت جوہری ہتھیار ترک کر دے تو پاکستان بھی ایٹمی ہتھیار ترک کر دے گا۔
وزیراعظم نے امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھے، امریکہ اور ایران کشیدگی سے پاکستان پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور خطے کا امن اور معیشت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں اور اس کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان مصالحت کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔