مشرق وسطی

ایران برکس کے ساتھ تعلقات میں توسیع کا خواہاں ہے، محمد قالیباف

شیعہ نیوز: برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس روانہ ہونے سے قبل مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد قالیباف نے کہا کہ ایران کے لیے برکس ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا یہ بہت اچھا موقع ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد قالیباف نے کہا کہ اس اجلاس سے ہمارا ایک مقصد یہ ہے کہ ہم بہت سے معاہدوں پر عمل در آمد کی کوشش کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ غزہ کے دوران مراکش کا اسرائیل کے ساتھ 1 ارب ڈالر کا معاہدہ

برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس روانہ ہونے سے قبل ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ گزشتہ سال ایران تین دیگر ممالک کے ساتھ برکس کا رکن بنا۔ لہذا، برکس فورم میں یہ ہماری پہلی باضابطہ شرکت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس نے ایک پہل کی ہے۔ اس اجلاس کے بعد ایک اور اجلاس ہوگا جس کے لئے قزاقستان، قرقیزستان ، تاجکستان، آذربائیجان، آرمینیا، بیلاروس اور تنزانیہ کو آئی پی یو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم برکس اجلاس کے علاوہ رکن ملکوں کے وفود سے الگ سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ ایران و روس کے درمیان اہم تجارتی معاہدے ہيں اور شمال جنوب کوریڈور ہم دونوں ملکوں کے لئے ایک غیر معممولی موقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button