مشرق وسطی

ایرانی فورسز کی کاروائی 4 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے جوانوں کی ہوشیاری سے ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سراوان شہر میں دہشتگردانہ کارروائی کا ارادہ رکھنے والے ایک گروہ کو ناکام بنا دیا گیا۔

نیوز کے مطابق، سپاہ پاسداران فورس کی قدس چھاونی کی طرف سے ایک بیان جاری ہوا جس میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کا ایک گروہ سراوان میں دہشتگردانہ کارروائی کا ارادہ رکھتا تھا جو اس چھاونی کے جوانوں کی ہوشیاری سے ناکام ہو گیا۔

اس موقع پر ہونے والی جھڑپ میں 4 دہشتگرد عناصر ڈھیر ہوگئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور فوجی سازوسامان انکی پاس سے برآمد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button