ایرانی صدر تاجکستان اور روس کا دورہ کریں گے
شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر پہلے تاجکستان اور پھر روس جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ صدر مسعود پزشکیان تاجکستان اور روس کا دورہ کریں گے۔
اسماعیل بقائی نے کہا اس وقت ایران اور تاجکستان کے درمیان تعلقات بہترین سطح پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :کیلیفورنیا کی آگ کو غزہ کے حالات سے تشبیہ دینے پر امریکی اداکارہ پر سیخ پا
انہوں نے مزید کہا کہ صدر کے دورہ تاجکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کئے جائیں گے،”
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ صدر تاجکستان کے دورے کے بعد ماسکو کے لئے روانہ ہوں گے۔”
ان دنوں ایران اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 33 ویں سالگرہ ہے اور ایران پہلا ملک تھا جس نے تاجکستان کی آزادی کو تسلیم کیا اور اس ملک میں اپنا سفارت خانہ کھولا۔”