مشرق وسطی

عراق: انتخابات سے متعلق آئین میں ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی پارلیمنٹ ، ارکان کے درمیان آئین کی پندرہویں اور سولہویں شقوں پر اختلافات کی بنا پرگھنٹوں کی بحث و مباحثے کے بعد بھی کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکی۔

رپورٹ کے مطابق عراقی ممبران پارلیمنٹ کا اجلاس بدھ کو شروع ہوا لیکن آئین کی پندرہویں اور سولہویں شقوں پر اختلافات کی بنا پر تقریبا سات گھنٹے کی بحث کے باوجود انتخابات سے متعلق قانون میں اصلاح نہ سکی اور اس پر بحث پیر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

عراقی آئین کی پندرہویں اور سولہویں شقوں کو آئین کی روح سمجھا جاتا ہے۔

ایک شق انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے حصے اور دوسری شق انتخابی حلقےکے ایک ہونے یا ان ایک مختلف ہونے کے بارے میں ہے۔

کرد ممبران پارلیمنٹ ، پندرہویں اور سولہویں شق کے سب سے بڑے مخالفین میں ہیں اور انھوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

عراقی قانون دانوں نے ان دونوں شقوں کو آئین کی روح قرار دیا ہے کہ جس پر اتفاق رائے ہوجانے کی صورت میں آزاد امیدواروں کو بھی انتخابات میں حصہ لینے اور پارلیمنٹ میں پہنچنے کا موقع مل جائے گا۔

عراقی آئین اور انتخابات سے متعلق قانون میں اصلاح مظاہرین کے اہم مطالبات میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button