مشرق وسطی

عراق میں بہت بڑے فتنہ کا سلسلہ جاری، مارک میلی کا دورہ عراق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے عراق کے موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں بہت بڑے فتنہ کا سلسلہ جاری ہے۔

عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ عراق میں بہت بڑے فتنہ کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور مظاہرین پر نقاب پوش اور نامعلوم افراد نے حملے کئے ۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی نے ایک بہت بڑے فنتہ کا انکشاف کیا ہے اس فتنہ میں عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

عادل عبدالمہدی نے کہا کہ دباؤ کے باوجود وہ عراقی عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ مظاہروں میں گرفتارہونے والے 2500 افراد کو آزاد کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف مارک میلی سعودی عرب کے دورے کے بعد عراق پہنچ گئے ہیں ، جہاں اس نے عراقی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق مارک میلی کو حال ہی میں امریکی فوج کے اعلی ترین عہدے پر فائز کیا گیا ہے جس کے بعد اس نے مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے اتحادی ممالک کے دورے کا آغاز کیا ہے۔

مارک میلی نے عراق سے قبل، بحرین ، اسرائیل اور سعودی عرب کے حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button