مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عین الاسد میں امریکی تنصیبات پر دوبارہ عراقی مقاومت کا حملہ

شیعہ نیوز: منگل کو عراقی مقاومت اسلامی نے ایک مرتبہ پھر عین الاسد کو حملوں کا نشانہ بنایا۔

مغربی میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عین الاسد ميں امریکی فوجی چھاؤنی پر پہلا ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

عراق کے مغربی صوبے الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر عراقی مقاومتی تنظیموں نے حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی نے صیہونی حکومت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، ترکی الفیصل

عراقی مقاومت اسلامی نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجاہدین نے اس کے علاوہ شام کے علاقے دیروالزور میں بھی امریکی تنصیبات پر کئی راکٹ فائر کئے ہیں۔

درایں اثنا فرانس نیوز ایجنسی نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سترہ اکتوبر سے اب تک عراق و شام میں امریکی فوجیوں پر ایک سو تین حملے ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کے بعد یمن، عراق اور شام میں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر بڑی تعداد میں حملے کئے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button