مشرق وسطی

عراق کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے پارلیمانی اسپیکر نے باضابطہ طور پر چوتھی پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکائی نیوز عربی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے عراق میں عام انتخابات اور چوتھی پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے کا وقت قریب آنے کے پیش نظر پارلیمانی کاروائی کے اختتام اور پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عراقی اراکین پارلیمنٹ نے نو اپریل کو اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ سات اکتوبر کو پارلیمنٹ کی تحلیل اور دس اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

عراقی پارلیمنٹ کی تین سو انتیس نشستوں کے لئے عراقی عوام دس اکتوبر کو انتخابات میں شرکت اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button