باجوڑ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے پاکستان مین قدم جمانے شروع کردیئے ہیں۔
عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے پاکستان کے علاقے باجوڑ میں پولیس پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، اس دھماکے میں 2 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔
باجوڑ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عبدالصمد خان نے بتایا کہ یہ دھماکہ ہفتے کی صبح 10 بجے راغگان ڈیم کے قریب کیا گیا تھا۔ڈی پی او عبدالصمد خان نے بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیاتھا۔جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں حکومت اپنے پالتو دہشتگردوں کو معافی اور لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ پر تشددکرتی ہے
واضح رہے کہ یہ دھماکہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ریاست پاکستان ملک بھر میں موجود لاکھوں پاکستانیوں کی قاتل کالعدم دہشتگرد جماعتوں سے مذاکرات کر کے انہیں عام معافی دے رہی ہے۔