پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مشرق وسطیٰ میں جارحیت رکوانے کیلئے اسلامی ممالک عملی کردار ادا کریں، علامہ ساجد علی نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ غزہ پر سامراجی و صہیونی جارحیت، ظلم و بربریت، بیروت اور دمشق پر حملے اور ایران کی بین الاقوامی سرحدوی  خود مختاری کو چیلنج کرنے پر جو ردعمل اسلامی سربراہ کانفرنس  نے دیا وہ بھی لائق تحسین ہے

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماء کونسل پاکستان) کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مشرق وسطیٰ خصوصاً فلسطین و لبنان کی صورتحال پر عرب اسلامک سربراہ کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا، علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ خطے میں نسل کشی و تباہ کاری رکوانے کیلئے پاکستان سمیت بین الاقوامی اثرو رسوخ رکھنے والے دیگر اسلامی ممالک اپنا عملی کردار ادا کریں، سفارتی اثر و رسوخ بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے تو سامراجی و صہیونی سفاکیت و جارجیت رکوا کر عملی طور پر مظلوم فلسطینیوں کی معاونت کی جاسکتی ہے، کیونکہ اس قضیے میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مکمل طور پر ناکام ہوچکے، مسئلہ فلسطین پر ہونیوالی کانفرنس اور امت مسلمہ کے کلیدی ممالک و سربراہان کا ایک چھت تلے جمع ہونا غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل محسن رضائی

علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ غزہ پر سامراجی و صہیونی جارحیت، ظلم و بربریت، بیروت اور دمشق پر حملے اور ایران کی بین الاقوامی سرحدوی  خود مختاری کو چیلنج کرنے پر جو ردعمل اسلامی سربراہ کانفرنس  نے دیا وہ بھی لائق تحسین ہے۔

اب ضرورت اس امر کی ہے کہ سامراج و صہیونیت نواز ذہن کی جنونیت کو رکوانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستانی حکمرانوں کے نام اپنے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی اثرو رسوخ رکھنے والے اسلامی ممالک اگر بھرپور سفارتکاری اور مضبوط لابی کیساتھ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی بجائے عالمی قوتوں پر دباؤ بڑھائیں تو نہ صرف غزہ لبنان میں جاری جارحیت، سفاکیت اور درندگی ختم ہوسکتی ہے بلکہ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے بھی بچایا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button