پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کا جمعہ کو ملک بھر میں یوم اسرائیل نامنظور منانے کا اعلان

شیعہ نیوز : امریکی ایماء پر عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈالےجانے کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے آئندہ جمعہ ملک بھرمیں یوم اسرائیل نا منظور منانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غاصب اسرائیل کے حق میں اٹھتی ہوئی آوازوں کے خلاف آئی ایس او نے آئندہ جمعہ بروز 27 نومبر کو ملک بھرمیں یوم اسرائیل نا منظور منانے کا اعلان کردیا ہے۔

عارف حسین الجانی نے کہا کہ گذشتہ دو سال سے ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، چند عرب ممالک نے بھی اسرائیل کو تسلیم کیا،جو شہدائے فلسطین سے غداری اور اُمت مسلمہ کے قلب میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

مرکزی صدر نے مزید کہا کہ ہم کسی صورت بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اور اس کے خلاف ہر پلیٹ فارم سے آواز اٹھائیں گے۔

عارف حسین الجانی کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔

مرکزی صدر نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان جمعہ کو ملک بھر میں ’’یوم نامظور اسرائیل‘‘ منائے گی، جس کے تحت پاکستان بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button