دنیا

اسرائیل، ویسٹ بینک میں مسلح ڈرون استعمال کر رہا ہے

شیعہ نیوز:صیہونی میڈیا نے پہلی بار مغربی کنارے میں راکٹوں سے لیس ڈرون طیاروں کی پروازوں کی خبر دی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل- 12 کے مطابق اس حکومت کی فوج کے حملہ آور اور راکٹوں سے لیس ڈرون طیارے پہلی بار مغربی کنارے کے شمالی علاقوں بالخصوص نابلس اور جنین میں اڑان بھر رہے ہیں۔

دنیا الوطن ویب سائٹ کے مطابق اس قسم کے ڈرونز کو حال ہی میں صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں میں استعمال کیا گیا ہے حالانکہ ابھی تک ان کی طرف سے کوئی فائر نہیں کیا گیا ہے۔

عبرانی زبان کے چینل- 12 نے رپورٹ دی ہے کہ ان جارحانہ ڈرونز کا استعمال صرف ان حالات میں ہوتا ہے جہاں یہ ضروری ہو، یہ مسئلہ صیہونی فوج کی حکمت عملی میں تبدیلی اور افواج کو اس قسم کے ڈرون کے استعمال کی تربیت دیئے جانے کو ظاہر کرتا ہے۔

صیہونی فوجی ذرائع کے مطابق، صیہونی فوج، مزاحمتی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کے دوران جانی نقصانات کو روکنے کے لیے ان ڈرونز کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس چینل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہم نے اب تک غزہ میں تنازعات اور کشیدگی کے حوالے سے جو کچھ دیکھا ہے، اسے اب مغربی کنارے کے شمال میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اسرائیلی فوجیوں کو اتنے ہی بڑے میدان جنگ کا سامنا ہے۔

اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے ایک سابق انٹیلی جنس اہلکار کا خیال ہے کہ فلسطینیوں کا فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button