اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کو تسلیم کرو ورنہ کشمیر سے ہاتھ دھونا پڑے گا، پاکستان کو دھمکی

شیعہ نیوز : اسرائیل نے ایک عرب اسلامی ملک کے ذریعے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا تو اسے کشمیر سے ہاتھ دھونا پڑے گا لیکن حکومت پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اصولی موقف پر قائم ہے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے پاکستانی حکومت پر عالمی سطح پر شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے جس میں عرب اسلامی ممالک بھی شامل ہیں تاہم حکومت پاکستان تا حال اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اصولی موقف پر قائم ہے۔

میڈیا کے باخبر ذرائع کے مطابق اسرائیل نے ایک عرب اسلامی ملک کے ذریعے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم نہ کیا تو اسے کشمیر ے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ چند ممالک کے علاوہ او آئی سی میں شامل اکثر مسلم ممالک ہمارے حامی ہیں اور اگر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا تو یہ تمام ممالک کشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم کرلیں گے اور اقوام متحدہ میں اس حوالے سے قرارداد بھی منظور کروالی جائے گی جس کے بعد پاکستان کو کشمیر سے دستبردار ہونا ہوگا۔

اس کے علاوہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف (FATF) کی بلیک لسٹ میں ڈال کر مختلف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

اسرائیلی دھمکی میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان پر ایران طرز کی عالمی معاشی پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی جس سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

مذکورہ عرب ملک نے پاکستان کو اپنا اصل چہرہ دکھاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی صورت میں عرب ممالک پاکستان سے نوکری کی غرض سے آئے ہوئے تمام افراد کو پاکستان واپس بھیج دیں گے۔

ان تمام دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود حکومت پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے اور فلسطینی مسلمان بھائیوں کی حمایت کے اصولی موقف پر قائم ہے۔

یاد رہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت نہ کرنے پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب اور او آئی سی پر کڑی تنقید بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اسرائیلی صیہونی ریاست کے قیام کے خلاف تھے اور قائد اعظم نہ اسرائیل کو عالم اسلام کے قلب میں خنجر قرار دیتے ہوئے اسے کسی صورت تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button