مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کو مواصلاتی آلات میں دھماکوں کےجرم کی سزا بھگتنا ہوگی، حماس

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنان میں سیکڑوں مواصلاتی آلات میں ہونے والے مہلک دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں میں ملوث صہیونی مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس نے لبنان میں مواصلات آلات میں دھماکوں کے بعد اس پر ایک پریس بیان میں اپنے رد عمل میں کہا کہ قابض صہیونی اس سنگین بمباری کے جرم کے ذمہ دار ہیں اور انہیں اس جرم کی سزا بھگتنا ہوگی۔

خیال رہے کہ کل منگل کو لبنان میں سیکڑوں مواصلات آلات اور وائرلیس ڈیوائسز اچانک دھماکوں سے پھٹ گئیں جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین میں صہیونی دفاعی تنصیبات پر حزب اللہ کے راکٹ حملے

ایک پریس بیان میں حماس نے زور دے کر کہا کہ مواصلاتی آلات میں دھماے اسرائیلی دشمن کی دہشت گردانہ کارروائی، خطے کے خلاف جامع صہیونی جارحیت، اور قابض حکومت کی طرف سے اپنائے گئے ننگے ناچ اور تکبر کی پالیسی کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ اس مجرمانہ دہشت گردی کو عالمی دہشت گرد امریکہ کی مکمل حمایت اور مدد حاصل ہے جو مجرم اور فاشسٹ صہیونی ریاست کے جرائم پر اس کا تحفظ کررہا ہے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ یہ مجرمانہ جارحیت دہشت گرد قابض ریاست کو مزید ناکامی اور شکست کی طرف لے جائے گی۔

بیان میں کہا گیا نے مزید کہا کہ "ہم حزب اللہ میں اپنے بھائیوں کے جہاد اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حزب اللہ غزہ میں اپنے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر اصرار کرتی ہےجسے کم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button