
دنیا
اسرائیل کو کئی برس تک حماس کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا، امریکی انٹیلیجنس
شیعہ نیوز: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو کئی برس تک حماس کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقتدار سے محروم ہونے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں، عوامی سطح پر ان پر بداعتمادی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کیلئے قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ سب سے قابل عمل حل ہے، تاہم انٹیلی جنس رپورٹس میں یہ شکوک وشبھات ظاہر کئے گئے ہیں کہ آیا نیتن یاہو اس مقصد کو حاصل کرنے یا حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے اپنا اقتدار برقرار رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔