
اسرائیل کو غزہ کے جنوب سے عقب نشینی کرنا پڑے گا، جنرل فایز الدویری
شیعہ نیوز: میجر جنرل فایز الدویری نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں کے دوران صہیون فوج کو غزہ کے جنوب سے عقب نشینی کرنا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی مبصر نے غزہ کے جنوبی علاقوں سے صہیونی فوج کی پسپائی کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بڑا واقعہ پیش نہ آئے تو موجودہ حالات کے مطابق اسرائیل کو آئندہ چند روز میں غزہ کے جنوب سے عقب نشینی کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : تل ابیب میں مظاہرہ، غزہ کی جنگ بند کرنے کا مطالبہ
میجر جنرل فائز الدویری نے کہا ہے کہ غزہ کا جنوبی محاذ اس جنگ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس میدان میں شکست ہونے کی صورت میں پوری حکمت عملی متاثر ہوسکتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی غزہ میں متعین صہیونی اہلکاروں نے گذشتہ چند دنوں کے دوران مسلسل اپنے ٹھکانے بدل دئیے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصویروں میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ 17 سے 24 دسمبر کے درمیان صہیونی فوج نے اپنے ٹھکانے بدل دئے ہیں۔
اس سے پہلے صہیونی فوجی سربراہ جنرل ہیلیوی نے کہا تھا کہ غزہ کی جنگ آسان نہیں ہوگی اور اس میں کئی سخت چیلنجز درکار ہوں گے۔