مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی ایرواسپیس اور میزائیل ٹیکنالوجی کا خالق ہلاک

شیعہ نیوز: عکا سٹی کے ہوٹل میں آتش‍زدگي میں زخمی ہونے والے صہیونی حکومت کے ایرو اسپیس ادارے کے سابق سربراہ ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے ایرو اسپیس ادارے کے سابق سربراہ کی موت واقع ہوگئی ہے، وہ چار ہفتے قبل عکا شہر میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک صیہونی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ” آوی ہارایون ” عکا سٹی ميں ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے، جہاں وہ صیہونی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے۔

بعض نیوز ایجنسیوں نے عکا سٹی میں واقع ہوٹل آفندی ميں آتشزدگی کے دوران صیہونی حکومت کی اور اہم شخصیات کے شدید طور پر ز‍خمی ہونے کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق اوی ہارایون کی عمر 84 برس تھی اور وہ صیہونی حکومت کی ائراسپیس اور میزائیل ٹیکنالوجی کے خالق سمجھے جاتے تھے۔

انہوں خودساختہ صیہونی ریاست کے جدید ترین ہتھیار بنائے۔ شاویت خلائی راکٹ اور ہاوک دفا‏عی سسٹم کی تیاری کو آوی ہاریون کا کارنامہ ہی شمار کیا جاتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button