اہم پاکستانی خبریں

خان یونس کے پناہ گزینوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کی تضحیک ہے، شہباز شریف

شیعہ نیوز: شہباز شریف نے اقوام متحدہ سے فلسطین میں جاری جنگ بندی اور مسئلے کے حل کیلیے ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ خان یونس کے پناہ گزینوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کی تضحیک ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی غزہ میں خان یونس کے علاقے پر غاصب اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان یونس کے پناہ گزینوں کو انخلاء کی ہدایات کے منٹوں کے اندر اندر ایسا جارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے لئے حزب اللہ لبنان کا پیغام

انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلاء کا موقع بھی نہ دیا گیا، یہ بات واضح ہے کے قابض اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button